وائٹ ہاؤس کے باہر کار بم کی افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار ،امریکی سیکیورٹی اداروں نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے
اتوار 19 مارچ 2017 22:11
(جاری ہے)
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب سیکرٹ سیکیورٹی سروس نے اس وقت ایک نامعلوم شخص کو حراست میں لے لیا جب وہ وائٹ ہاؤس کی چیک پوائنٹ پر اپنی گاڑی لے گیا اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس کی گاڑی میں بم نصب ہے ،جسے وہ اڑا دے گا ،سیکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ حملہ آور پر قابو پا کر اسے حراست میں لے لیا اور گاڑی کی مکمل تلاشی لی تو اس میں سے کوئی بھی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ،زیر حراست شخص سے بھی کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ۔
مشکوک شخص کی جانب سے بم کی جھوٹی افواہ پر امریکی سیکیورٹی اداروں نے وائٹ ہاؤس کے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے ،تاہم سرکاری حکام نے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی۔امریکی نشریاتی ادارے’’ سی این این‘‘ کے مطابق جس وقت وائٹ ہاؤس کے قریب سے بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں تھے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس وقت ایک شخص کو گرفتا ر کیا گیا تھا جب وہ وائٹ ہاؤس کی گراؤنڈ کا جنگلہ پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.