بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتارپاکستانی شہری کو جیل بھیج دیا

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوانے کیلئے جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری جو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کا منتظر ہے کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے پاکستانی شہری خالد پرویز الیاس جنید کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وارنٹ جاری کیے تھے جس پر سامبا پولیس نے عمل درآمد کیا۔خالد پرویزکو چار سال قبل غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :