شرجیل میمن مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آئے ،ْ نیب نے بھونڈے انداز میں گرفتار کرنے کی کوشش کی ،ْسینیٹر سعید غنی

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ شرجیل میمن مقدمات کاسامنا کرنے کیلئے پاکستان آئے تاہم نیب کی جانب سے انہیں بھونڈے انداز میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ نیب کی نظر کی پنجاب کی طرف نہیں جاتی ،ْنہ جانے کیوں ان کی نظریں پیپلزپارٹی پر ہی رکی ہوئی ہیں ۔

ایف آئی اے کچھ عرصہ قبل تو لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے ٹرک بھر کر فائلیں لے کرگئی تھی تاہم وہ مجھے یہ بتائیں کہ انہوں نے ابھی تک کراچی میں کتنے وفاقی اداروں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل بیرون ملک گیا تھاجہاں میری شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ میں واپس آنا چاہتا ہوں اور اپنے کیخلاف دائر مقدمات کا سامناکرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :