حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے ،شبیر احمد بادینی

نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے چھٹکا را دیکر ان کی توجہ تعلیم اور اسپورٹس کی جانب مبذول کرایا جائے ، اے ڈی سی خضدار

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) اے ڈی سی خضدار شبیر احمد بادینی نے کہاہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔تاکہ نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے چھٹکا را دیکر ان کی توجہ تعلیم اور اسپورٹس کی جانب مبذول کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

خضدار کے ہونہار کھلاڑی فضل بلوچ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئے اکیڈمی کا قیام اور انہیں کھیل کی جانب متوجہ کرانا حوصلہ افزا اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم خضدار میں منعقدہ 23مارچ کے حوالے فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر اسپورٹس آفیسر ڈسٹرکٹ خضدار عبدالسلام درخانی ،فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رئیس بشیراحمد مینگل انٹرنیشنل فٹبال فضل بلوچ بھی موجود تھے ۔

اس سے قبل خضدار گرین اور خضدار ریڈ فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ اے ڈی سی خضدار شبیراحمد بادینی نے کہاکہ 23مارچ کے حوالے سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئندہ ہے یقینا جب یوم پاکستان کا مرحلہ آتا ہے توپوری قوم میں ایک خوشی کی لہر دوڑ آتی ہے اس میں کھلاڑیوں کو بھی موقع میسر آتا ہے ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :