الیکشن کمیشن قوم پرست پارٹی کی پی بی 7 میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا فوری ایکشن لے ،مولانا ولی محمد ترابی

قوم پرست جماعت ابھی سے دھاندلی کے لیے کوشاں ہیں، امیرجے یوآئی کوئٹہ

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی ، مولوی محمد سلیم مولوی حبیب اللہ مینگل حافظ قدرت لہڑی مولوی بشیر احمد حاجی سازالدین مولوی محمود الحسن ، عزیز اللہ پکتوی نے اخباری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن قوم پرست پارٹی کی پی بی 7 میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا فوری ایکشن لے اور قوم پرست جماعت ابھی سے دھاندلی کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت جمعیت علماء اسلام کا قلعہ ہے دیگر امیدوار اپنے وقت اور پیسے ضائع نہیں کریں انشاء اللہ کامیابی جماعت کا ہی ہوگا اور حاجی گل محمد دمڑ کے خدمات سے عوام بخوبی واقف ہیں عوام انکے صاحبزادے خلیل الرحمٰن دمڑ پر بھی اعتماد کرکے اپنے وفاداری کا ثبوت دینگے زیارت اور سنجاوی کے عوام نے ہمیشہ اپنے لیے صحیح امیدوار کا انتخاب کیا ہے اس ضمنی الیکشن میں بھی جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیکر اپنے انتخاب میں حقیقی امیدوار کا انتخاب کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی عوام کا نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہیں اور عوام کے ساتھ انکے مسائل میں شریک عمل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست پارٹی اپنے کیے پر شرمندگی کے وجہ سے اپنے امیدوار کو پارٹی کے انتخابی نشان بھی نہیں دے سکا ، اسی طرح جمعیت علماء اسلام مولانا انور شاہ کشمیری یونٹ کے انتخابات نائب امیر مولانا حبیب اللہ مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں مولانا محمدقاسم شاہ صاحب امیر منتخب ہوااور مولانا خلیل احمد انقلابی صاحب جنرل سیکٹری منتخب ہوا۔