اجتماعی فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے مخصوص طبقہ کرے گاتوملک میں پارلیمانی نظام کبھی بھی مضبوط نہیں ہوگا،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

پاکستان کوبحرانوں سے نکالنا ہے تو شفاف پارلیمنٹ اورشفا ف جمہوری اداروں کودخل اندازی سے پاک کرناہوگا،سابق سینیٹر

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ اگرپاکستان کوبحرانوں سے نکلنا ہے تو شفاف پارلیمنٹ اورشفا ف جمہوری اداروں کودخل اندازی سے پاک کرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ شب ساروان ہاؤس میں ملک بھرسے آئے ہوئے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاکہ اگراجتماعی فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے مخصوص طبقہ کرے گاتوملک میں پارلیمانی نظام کبھی بھی مضبوط نہیں ہوگااورمسائل حل ہونے بجائے مزید بڑے نگے اس لیے ضروری ہے ملک کاسب سے بڑا صوبہ پنجاب کواپنی ذمہ داریاں نبانی ہوگی ۔آئین وقانون پرعمل درآمد کرناہوگاتاکہ ملک کوبحرانوں سے نکالا جاسکیں ۔انہوںنے کہاکہ ون یونٹ منٹلیٹی ملک کومزید بحرانوں کی طرف دکھیل دے گا۔

متعلقہ عنوان :