ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے ہوٹل اور مسافر خانوں کے مالکان سے اجلاس

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے ہوٹل اور مسافر خانوں کے مالکان سے اجلاس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایس پی شکارپور ذیشان صدیقی کی جانب سے ضلع میں امن وامان کی صورتحال بحال رکھنے کے لیے اپنی آفیس میں ہوٹل ، مسافر خانوں اور اسٹیٹ ایجنسیز کے مالکان کو طلب کرکے ان کے ساتھ اجلاس کیا ، اس موقعے پر انہو ں نے سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے اور بروقت پولیس کو اطلاع کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچ سکیں ، انہو ں اسٹیٹ ایجنسیز مالکان کو ہدایت کی کہ انہوں اگر کسی بھی مشکوک افراد کی رہائش کا بندوبست کیا تو وہ گناہ میں برابر کے شریک ہونگے ، انہو ںنے کہاکہ ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کے لیے مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور بروقت پولیس کا اطلاع کریں ،اجلاس میں ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :