زیارت کاکا صاحب روڈ پر حادثہ دس سالہ بچہ جاں بحق

اتوار 19 مارچ 2017 21:41

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) زیارت کاکاصاحب روڈ پرپیران سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورموٹر سائیکل میں تصادم کے باعث دس سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ حادثے میںموٹر سائیکل تباہ ہوگئی جبکہ ٹریکٹرٹرالی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیاں قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وسیع الرحمن ولد شفیع الرحمن ساکن نوتھیہ جدید پشاور نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دس سالہ بھائی شجاعت اللہ کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبر1035 پر زیارت کاکاصاحب جارہے تھے پیران سٹاپ کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ٹکرٹر الی نمبر 517/KSA جس کونامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے ان کی موٹر سائیکل کو سامنے سے ٹکر مار دی جس سے اس کا بھائی شجاعت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ وہ شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :