جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز بنی ہوئی ہے، محمد اسلام

اتوار 19 مارچ 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) خوشحال پاکستان فنڈ جمع کرنے کیلئے لانڈھی شرقی زون کے تحت پرائیوٹ اسکولوں کے پرنسپل کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجتماع میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسلام، امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان، امیر زون لانڈھی شرقی محمد نواز خان ودیگر نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرمحمد اسلام نے پرنسپلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔

جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ 2018ء کے انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کو اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔ جماعت اسلامی 2018ء کے انتخاب میں بھرپور طریقے سے میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ خوشحال پاکستان فنڈ جمع کرنے کا مقصد دیانتدار قوتوں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان نے پرنسپلز کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ میں اسکولوں کے پرنسپلز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور طلبہ وطالبات اپنی پاکٹ منی خوشحال پاکستان فنڈ میں جمع کراکر سراج الحق کے خوابوں کو عملی تعبیر دے سکتے ہیں۔

محمد نواز خان نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی برا وقت آیا ہے۔ اسکولوں کے ٹیچرز، مالکان اور ایڈمنسٹری-ٹر نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ پرنسپلز کا اجتماع خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :