بزنس کمیونٹی کابزنس اس ملک سے منتقل کرنے سے اس ملک اور شہر کا رہنے والا بیروزگار ہوجائے گا، مصطفی کمال

تاجر برادری نے نامصائب حالات میں بھی اپنے کاروبار یہاں سے منتقل نہیں کیے ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں مردم شماری کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے،اورریاست اتنی کمزور نہیں ہے کہ مردم شماری سے اس کی بنیادیں کمزور ہوں پی ایس پی بزنس فورم کے تحت میڈیلیون ہال میں منعقد کراچی معروف تاجروصنعتکاروں کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب سے خطاب

اتوار 19 مارچ 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے سید مصطفی کمال نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی آپ بزنس کرنے چلے جائیں ریڈ کارہیٹ ہر استقبال کیا جائے گاآپ کا بزنس اس ملک سے منتقل کرنے سے اس ملک اور شہر کا رہنے والا بیروزگار ہوجائے گااور اس شہر کی تاجر برادری نے نامصائب حالات میں بھی اپنے کاروبار یہاں سے منتقل نہیں کیے ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی بزنس فورم کت تحت میڈیلیون ہال میں منعقد کراچی معروف تاجروصنعتکاروں کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی۔ سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد،سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیرمین وسیم افتاب افتخار رندھاوا۔

(جاری ہے)

سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے ذمہ دران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کراچی اسمال ٹریڈر ایسوسی ایشن کے وفد کی میاں عتیق،سینیٹر عبدالحسیب خان، معروف بزنس مین عارف حبیب حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن، سائیٹ ایسوسی ایشن، بولٹین مارکیٹ ایسوسی ایشن،نارتھ کراچی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن، فیڈ رل بی ایریا ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹری،مچی مائی موٹربائیک ایسوسی ایشن، الیکٹرانک مارکیٹ کمیونٹی، اور دیگر بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ بن کر صحیح راستہ اپنایااورہمارے نظریہ پر بحث کرسکتے ہیں لیکن ہم نے آج تک جھوٹ نہیں بولا،اور انشا اللہ آخری سانسوں تک ہمارے کسی ایک حرف میں ایک زیر زبر کا فرق نہیں آئے گا، انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیوں کو جوڑ کر بھائی کو بھائی سے ملانے کا مشن پورا کر رہے ہیں، اورہم اپنے خاندان اور فیملی کو چھوڑ کر اپنے شہر کے لوگوں کی خدمت کی ہے کسی کو رشوت لینے والا کہنے میں آج کوئی عار محسوس نہیں ہوتی،کیونکہ کوئی 3 روپے کا الزام نہیں لگا سکتا، 300 ارب اپنے ہاتھ سے اس شہر پر لگائے اورکراچی کی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ اس شہر کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک سال کے بعد سیاہ بادل چھٹنے کے بعد آپ کی کمیونٹی کو مدعو کیااور،ریاست اس کار خیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،مردم شماری کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے،اورریاست اتنی کمزور نہیں ہے کہ مردم شماری سے اس کی بنیادیں کمزور ہوں انہوں نے کہا کہ 13 سال سے آرمی آپریشن کر لیے کیا حاصل ہوا دل جوڑنے سے امن آئے گا ریاست مضبوط ہوگی انہو ں نے کہا کہ آپ لوگوں نے آکر آج ہماری کو عزت افزائی کی اس ہر پوری پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے آپ کا شکر گزار ہوں،انہو ں نے کہا کہ مہاجر نام پر اس شہر کی نام نہاد سیاسی جماعت کو مہاجروں نے سب کچھ دے دیا لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ ایک کمیونیٹی کی بات کرکے دیگر قومیتوں کو دور کردیا تو مجھ سے بڑا مہاجروں کا دشمن کوئی نہیں ہو گا، قلعے بنا کر رہیں گے اس شہر میں قومیتوں کی درمیان پیدا کی ہوئی فالٹ لائین کو ختم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال صحیح کام کرنے کیلئے اپنا نقصان کرنے کیلئے تیار ہے،آج شہر میں کسی بھی علاقے میں چلا جاؤں چاہیے وہ چیل چوک لیاری اور کٹی پہاڑی پر ہزاروں لوگوں ہمارا استقبال کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے،یہ کام کوئی اسٹیبلشمنٹ نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو ہماری ایک سالہ جدوجہد کا مکمل ہونے والی ہے اس ایک سال میں پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی، کراچی ڈویژن سمیت حیدرآباد، میر پور خاص صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں تنظیمی ڈھانچہ موجود ہیاورایک سال میں لوگوں کو کسی پارٹی کا نام تک یاد نہیں ہوپاتا،انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اگر الطاف حسین کی نہیں تو فاروق ستار کی ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے، انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر ریکارڈ پر ہے کہ اگر پاکستان کی فوج سے لڑنے کیلئے شیطان سے مدد لینی پڑے تو لوں گا،انہو ں نے کہا کہ محب وطن لوگوں کے چہروں اور اننکے کردار کو ایک شخص نے مسخ کر کے رکھدیا،2013 کے الیکشن میں تحریک انصاف کو 10 لاکھ سے زائد ووٹ کیسے پڑ گئے، مہاجروں سے لائین لگا کر عمران خان کو ایم کیو ایم سے نفرت میں ووٹ ڈالا، انہوں نے کہا کہ کراچی کی مہاجر اکثریت آبادیوں نے 2002 میں بھی ایم کیو ایم کو کامیاب نہیں کروایا میری نظامت کے دور کے بعد 2008 میں ہمیں مہاجروں اور دیگر لوگوں نے ہمارے کام ہر ووٹ دیا،انہو ن نے کہا کہ سیاست مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا اوڑھنا بچھونا نہیں ہے،ہمیں فطرہ زکوٰة، کھالیں جمع نہیں کرنی ہیں،