اسلام آباد ایئرپورٹ پرپارکنگ کامسئلہ سنگین ہوگیا ، جگہ نہ ہونے سے کئی طیارے فضامیں چکرلگاتے رہے

یوم پاکستان کی تیاریوں کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثرہورہاہے، مختلف پروازیں ایک ساتھ اسلام آباد پہنچتی ہیں توپارکنگ کامسئلہ ہوتاہے، سول ایوی ایشن

اتوار 19 مارچ 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) اسلام آباد ایئرپورٹ پرپارکنگ کامسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اتوار کو کئی طیارے فضامیں چکرلگاتے رہے تاہم سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی تیاریوں کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کے 368آدھے گھنٹے سے زیادہ فضامیں چکرلگاتی رہی جبکہ جدہ سے اسلام آباد آنیوالی شاہین ایئرکی پروازبھی فضامیں چکرلگاتی رہی۔

این ایل 720 پہلے ہی ڈھائی گھنٹے تاخیرکاشکار رہی۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کی تیاریوں کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثرہورہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف پروازیں ایک ساتھ اسلام آباد پہنچتی ہیں توپارکنگ کامسئلہ ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :