بھارت ،ْسخت گیر ہندو رہنما یوگی اترپردیش کے 21 ویں وزیر اعلیٰ بن گئے

انتخابات کے دوران ان کے حامیوں نے ’دہلی میں مودی، یوپی میں یوگی‘ کا نعرہ دیا تھا

اتوار 19 مارچ 2017 21:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) بھارت میں سخت گیر ہندو نظریات کے حامل رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اترپردیش کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد یوگی اتر پردیش کے 21 ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ وہ پانچ بار رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ انتخابات کے دوران ان کے حامیوں نے ’دہلی میں مودی، یوپی میں یوگی‘ کا نعرہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما کو نائب وزرا اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ خیال رہے کہ ریاست میں پہلی بار دو نائب وزرا اعلیٰ ہوں گے۔ان کے علاوہ 22 وزیر کابینہ اور 24 ریاستی وزرا نے بھی حلف لیا ۔لکھنؤ کے کانشی رام میموریئل گارڈن میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی، کئی ریاستوں کے وزراء اعلی اور بی جے پی کے سینیئر لیڈرز موجود تھے۔