پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پرامن بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ْوزیر اعظم
پاکستان کی رشین فیڈریشن اور تاتارستان سمیت اس کے مسلم علاقہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئے گی ،ْنوازشریف کی تاتارستان کے صدر سے گفتگو
اتوار 19 مارچ 2017 21:21
(جاری ہے)
تاتارستان کے صدر اور ان کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے وفد کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ باہمی دیرینہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پرامن بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاتارستان کے صدر نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تاتارستان کے کاروباری وفد کی لاہور میں ثمرآور ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے بزنس مینوں پر مشتمل جوائنٹ بزنس فورم باہمی تجارت کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ، حلال فوڈ، سیمنٹ کی پیداوار، آٹو موٹو انڈسٹری، فارماسیوٹیکلز، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔ وفد میں ڈپٹی وزیراعظم البرٹ کریموف، پاکستان میں رشین فیڈریشن کے سفیر الیگزے ڈیڈوف، تاتارستان انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی کی چیف ایگزیکٹو طالیہ منولینا اور ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور مارٹ گیٹن بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر جنجوعہ بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.