محکمہ ہیلتھ بلتستان ریجن میں خالی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ انعقاد کر نے میں ناکام

اتوار 19 مارچ 2017 21:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء)محکمہ ہیلتھ بلتستان ریجن میں خالی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ انعقاد کر نے میں ناکام ،تفصیلات کے مطابق آٹھ ماہ پہلے محکمہ ہیلتھ کے سینکڑوں مشتہر شدہ آسامیوں کیلئے ٹیسٹ انعقاد کرانے میں ناکام ہے جبکہ گلگت اور دیامر ریجن میں بھر تیاں مکمل ہو کر لوگ ڈیوٹیاں بھی دینے لگے ہیں لیکن محکمہ ہیلتھ کا بلتستان کے ساتھ ناروا اور سوتیلی مائوں جیسا بھرتائو جاری ہے اور اب تک ٹیسٹ انعقاد نہیں کرا سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ کے اس عمل سے حکومتی میرٹ کے دعوئوں پر سوالیہ نشان لگ رہی ہے اور بلتستان ریجن کے ہزاروں امیدواروں آٹھ ماہ سے ٹیسٹ انٹرویو کے منتظر ہے۔