پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، الفضل ملک پروڈکشن یونٹ کی پروڈکشن بند ،گٹکا کے 31 پوائنٹس سیل

شہر بھر میں اتوار بازار وںکی چیکنگ ، 600کلو ناقص پھل اور سبزیاں ،سلانٹی کی110 پیکٹ تلف ۔ ڈائریکٹر آپریشنز

اتوار 19 مارچ 2017 21:20

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، الفضل ملک پروڈکشن یونٹ کی پروڈکشن بند ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے الفضل ملک پروڈکشن یونٹ کا جائزہ لیا اوریونٹ کے انتظامات ہدایات کے مطابق نا ہونے پر تاحکم ثانی پروڈکشن بند کر دی۔ ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک پروڈکشن یونٹ کو اصلاحات لانے کے لیے مکمل ہدایت نامہ جاری کیاگیا تھا تاہم تمام ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا ۔

ہدایات کے مطابق اصلاح لانے کے بعد ہی پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی۔فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کاروائی کرتے ہوئے وحدت روڈ، گلشن راوی اور جوہر ٹائون اتوار بازار وںکی چیکنگ کی اور 600کلو ناقص پھل اور سبزیاں ،سلانٹی کی110 پیکٹ موقع پر تلف کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے مانگا منڈی میں شریف بیکری کو ناقص صفائی پر 20ہزار جرمانہ کیا گیا۔ مختلف شہروں میں گٹکا کے 31 پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔ لاہور میں 9، گوجرانوالہ میں 7، ملتان میں 4، راولپنڈی میں 5اور فیصل آباد میں 6گٹکا فروش سیل کیے گئے۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو 69ہزار کے جرمانے اور 110فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے گیے۔

متعلقہ عنوان :