صوبہ بھر میں 7لاکھ سے زائد جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کیمپوٹرائزڈ کر دیا ہے‘ مشتاق احمد سکھیر

جرائم پیشہ لوگوں کے فنگر پرنٹس سمیت ریکارڈ پولیس کے موجود ہے ‘پنجاب میں رینجرز کو صرف دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن کیلئے بلا یا ہے ‘پنجاب میں پولیس میں اتنی بھی سیاسی مداخلت نہیں جنتابتایا جا رہا ہے جو باقی مداخلت ہیں اس کو بھی ختم کیا جائیگا‘پنجاب میں اب ایف آئی آر کمپوٹرپر کاٹی جائیگی اور اب تھانوں کی رپورٹنگ روم میں پڑھ لکھا سٹاف بھر تی کیا جا رہاہے‘ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 7لاکھ سے زائد جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کیمپوٹرائزڈ کر دیا ہے‘جرائم پیشہ لوگوں کے فنگر پرنٹس سمیت ریکارڈ پولیس کے موجود ہے ‘پنجاب میں رینجرز کو صرف دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن کیلئے بلا یا ہے ‘پنجاب میں پولیس میں اتنی بھی سیاسی مداخلت نہیں جنتابتایا جا رہا ہے جو باقی مداخلت ہیں اس کو بھی ختم کیا جائیگا‘پنجاب میں اب ایف آئی آر کمپوٹرپر کاٹی جائیگی اور اب تھانوں کی رپورٹنگ روم میں پڑھ لکھا سٹاف بھر تی کیا جا رہاہے۔

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز دہشت گردوں کیخلاف آپر یشن کیلئے بلائی گئی ہے اور رینجرز پنجاب میں پولیس کیساتھ ملکرہی کام کر رہی ہے ہمارے پاس جو وسائل ہیں ان میں جتنی بہتر کار کردگی دکھا ئی جا رہی ہے اس سے زیادہ ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار تمام جرائم پیشہ لوگوں کا ریکارڈ کمپوٹرائز ڈ کیا جاچکا ہے اور اب تک سات لاکھ جرائم پیشہ لوگوں کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے اور ایک تھانہ دوسرے تھانے کیساتھ مر بوط ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب شہدا ہونیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کو جو سہولتیں دی جاتیں ہیں اسکی شاید پورے خطے میں کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔