آصف زرداری پنجاب میں آچکے ہیں ‘پارٹی میں شامل ہونیوالوں کے معاملے میں کچھ سر پرائز بھی ہونے چاہیے ‘قمر الزمان کائرہ

ہم نے (ن) لیگ کو سندھ میں جلسوں کیلئے سیکورٹی دی ہے مگر پنجاب میںہمیں سیکورٹی نہیں دی جاتی ‘پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے میں تنہا اپنے مطالبات کو منظور کروایا ہے ‘نوازشر یف اور انکی جماعت کو پورے پاکستان میں سیاست کر نے کا حق ہے‘ بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی سنٹر ل پنجاب کے قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پنجاب میں آچکے ہیں ‘پارٹی شامل ہونیوالوں کے معاملے میں کچھ سر پرائز بھی ہونے چاہیے ‘ہم نے (ن) لیگ کو سندھ میں جلسوں کیلئے سیکورٹی دی ہے مگر پنجاب میںہمیں سیکورٹی نہیں دی جاتی ‘پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے میں تنہا اپنے مطالبات کو منظور کروایا ہے ‘نوازشر یف اور انکی جماعت کو پورے پاکستان میں سیاست کر نے کا حق ہے ۔

بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ پنجاب میں بڑی حکومت ہونے کے باوجود (ن) لیگ نے ہمیں سیکورٹی دینے سے معذر ت کر لی لیکن ہم انکو آئندہ بھی سندھ میں جلسے کر نے کیلئے سیکورٹی دیں گے اور ہم امید کر تے ہیں کہ اب (ن) لیگ ہمیں بھی پنجاب میں جلسے کر نے کیلئے سیکورٹی دیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں سے مفاہمت جاری رہیگی اور کسی بھی جماعت میں افراد کا آنا اہم ہوتا ہے بڑ انام ہونا اہم نہیں مگر پیپلزپارٹی لوگوں کی شمولیت کے حوالے سے سر پرائز دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری لاہور آچکے ہیں جہاں وہ مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور وہ یقینی طور پر اپنے سیاسی مخالفین کیلئے ضرور بھاری ہوں گے ۔