ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، پنجاب رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ، 19مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا،آئی ایس پی آر

اتوار 19 مارچ 2017 21:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، پنجاب رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس میں 19مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ملزموں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور 19مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے اسلحہ ، گولہ بارود، لیپ ٹاپ اور غیر ملکی پاسپورٹ برآمد کر لئے ۔ سرچ آپریشن راولپنڈی، اسلام آباد ،اٹک ،سیالکوٹ،لاہور اور قصور میں کیا گیا۔ملزمان سے فرقہ ورانہ منافرت پر مبنی مواد اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کئے گئے ۔ (ن م)