پولیس نے پانچ افراد کے قاتل شکیل شاہ کو گرفتار کر لیا

اتوار 19 مارچ 2017 20:51

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) تھانہ بڈیانہ پولیس نے خاتون سمیت پانچ افراد کے قاتل خطرناک اشتہاری شکیل شاہ کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بڈیانہ میں2006میں شکیل شاہ نامی ملزم پانچ افراد کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا ، تھانہ بڈیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کے قتل میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم شکیل شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :