مسٹر و جونیئر مسٹر ایشین جیم کے مقابلے اختتام پذیر

سرفراز ، ذیشان اور سلمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلئے ، ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء الله آفریدی نے انعامات تقسیم کئے

اتوار 19 مارچ 2017 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) ایشین جیم کے زیر اہتمام سعیدکلاسک،مسٹر اور جونیئر مسٹر ایشین جیم کے مقابلے بالترتیب سرفراز،ذیشان اور سلمان زادہ نے جیت لئے ۔ان مقابلوں کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر وایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی تھے ،انکے ہمراہ پشاور چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈ انڈسٹریزکے صدر حاجی شکیل احمد خان اور نائب صدر طلاء محمداور صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم اور سیکرٹری طارق پرویز بھی موجود تھے ۔

پشاور کی سطح پر منعقدہونیوالے باڈی بلڈنگ کے ان مقابلوں میں جیم کی چار کٹیگریز میں 24تن سازوں کے مابین مقابلے کھیلے گئے ۔جبکہ سب سے بڑی کلاس سعید کلاسک میں ڈسٹرکٹ پشاور کے مختلف باڈی بلڈنگ کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ان مقابلوںمیں ججزکے فرائض انٹرنیشنل کوالیفائڈ جج اور سابق مسٹراولمپیاطارق پرویز،سابق مسٹر این ڈبلیوایف پی حاجی رحمت اللہ اور ساقب مسٹر ریلوے مسٹر پاکستان صبور علی نے انجام دیئے ۔

سابق مسٹر این ڈبلیوایف پی اور جیم کوچ سعیدالرحمن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے ان مقابلوں میں مختلف گٹیگریز میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سعید کلاسک کی ٹرافی سرفرازنے اپنے نام کیا،جبکہ مسٹر ایشین جیم کا اعزازذیشان نے حاصل کیا۔اورجونیئر مسٹر ایشین جیم کے مقابلے میں سلمان زادہ نے ٹرافی جیت لی۔اس سے قبل کھیلے گئے مقابلوں میں جونیئر کلاس میں سلمان زادہ نے پہلی،روح اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مسٹر ایشین جیم کے مقابلو ںمیں ذیشان نے پہلی،وقار احمد نے دوسری پوزیشن جیت لی۔جبکہ سیعدکلاسک کے ٹائٹل کیلئے کھیلے جانیوالے مقابلوں میںکنگ جیم کے سرفرازپہلے نمبر پر رہے۔جبکہ پاک جیم کے حسنین ،ودودجیمسے الی خان،ودودجیم ٹوسے عمیر،فلیکسجیم سے محمد عمران ،اور ایشین جیم کے عبدالغفارنے حصہ لیا۔آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو ٹائٹل پہنایااور ٹرافیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :