سپیکر اسد قیصر نے 2008میں بنی گالہ میں پانچ کنال اور گیارہ مر لے اراضی خریدی تھی جس کا محکمہ مال کے پاس ریکارڈ موجود ہے ،میجر (ر) فدا حسین

بلا تحقیق الزامات لگانا سیاسی مقاصد کے حصول کے علاوہ کچھ بھی نہیں ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدرکی پریس کانفرنس

اتوار 19 مارچ 2017 20:21

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی نے سپیکر خیبر پختونخوا اسد قیصر کے خلاف الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ اور الزامات لگانے والوں کے خلاف سیاسی اور قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچا کر عوام کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیااس سلسلے میں ضلعی صدر پی ٹی آئی میجر (ر) فدا حسین نے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر یہ الزامات اور سیاسی کارکن کے خلاف لگائے جاتے تو ہم مان سکتے لیکن سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر جیسے مخلص اور دیانتدار کارکن کے خلاف الزامات سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ انہوں نے ساری عمر تجارت اور کاروبار کر کے محنت اور جدوجہد کی جماعت اسلامی کے دور سے صوابی کے علاوہ مر دان ، پشاور اور دیگر اداروں میں کئی تعلیمی ادارے قائم کئے ان کا کر دار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن ان کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائدین کے مشورے سے پریس کے تعاون سے بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف حالات کا مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر نے 2008میں بنی گالہ میں پانچ کنال اور گیارہ مر لے اراضی خریدی تھی جس کا محکمہ مال کے پاس ریکارڈ موجود ہے اسی طرح ٹیکس گوشواروں میں بھی درج ہے بنی گالہ اراضی پر بنگلہ تعمیر نہیں کیا گیا جب کہ اپنے گائوں مرغز میں 2011میں مکان تعمیر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلا تحقیق الزامات لگانا سیاسی مقاصد کے حصول کے علاوہ کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ پانچ کنال سے 35کنال بنانا سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے اسد قیصر کا بنیادی کاروبار کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ یہ من گھڑت الزامات لگانے سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو انتہائی صدمہ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ جس نے بھی سپیکر اسد قیصر اور صوابی کے عوام کی عزت تار تار کرنے کی کوشش کی ہے اس کو عدالت میں چیلنج کرینگے نیب ایک سر کاری ادارہ ہے انہیں چاہئے تھا کہ وہ بنی گالہ بنگلہ اور دیگر معاملات کے حوالے سے موقع پر جا کر تحقیقات کر لیتا لیکن سامنے کچھ نظر نہ آنے کے باوجود الزامات لگانا درست نہیں حکومت کو اس حوالے سے سخت نوٹس لینا چاہئے اور جس نے بھی یہ ناپاک کوشش کی ہے اسے بے نقاب کیا جائے اور سچ انشاء اللہ ضرور اشکار ہونگے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ضلع صوابی کے رہنما حاجی رنگیز احمد ، عبدالستار ، اسرائیل باچا ، ضلع کونسل کے رکن جاوید خان ، شوکت علی ، اختر علی ، عثمان شیر ، آصف خان ، منور باچا اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :