مشیروزیراعظم عرفان صدیقی کانامورخطاط ابن کلیم کے انتقال پر اظہارافسوس

اتوار 19 مارچ 2017 20:10

ملتان۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) مشیروزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا نامورخطاط مرحوم ابن کلیم کے انتقال پر اظہار افسوس۔عرفان صدیقی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔مرحوم کے بیٹوں سے گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ مرحوم ابن کلیم اس ملک کاایک قیمتی اثاثہ تھے ۔

(جاری ہے)

فن خطاطی میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

مرحوم نے خط رعنا کی ایجاد سے یہ ثابت کیاکہ ان کو صدیوں پرانے فن خطاطی پرکمال دسترس حاصل تھی ۔مرحوم ابن کلیم کے صاحبزادے مختیاراحمدنے عرفان صدیقی کوابن کلیم کے قائم کردہ ’’دبستان فروغ خطاطی ‘‘کی خدمات بارے آگاہ کیا۔عرفان صدیقی نے وعدہ کیاکہ وہ اپنے اگلے دورہ ملتان میں ’’دبستان فروغ خطاطی ‘‘کے دفترکادورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :