لائرز ویلفیئر کونسل رحیم یار خان کا اجلاس، صدر محمد زاہد چوہدری ، جنرل سیکرٹری آصف محمود چوہدری منتخب

اتوار 19 مارچ 2017 20:10

رحیم یار خان۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء)لائرز ویلفیئر کونسل رحیم یار خان کی نئی باڈی 2017/18کے چنائو کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ راناارشد محمود خان،چیئرمین رانا نوید احمد ،صدر محمد زاہد چوہدری ،نائب صدر عرفان بن ریاض عرف گڈو جنرل سیکرٹری آصف محمود چوہدری ،فنانس اینڈ پریس سیکرٹری عامر سہیل بھٹی اورانچارج کور کمیٹی شاہد عمران جوئیہ کو چنا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے چیئرمین رانا نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال والی باڈی نے بہت اچھا ورک کیا جس میں نئے دوستوں کا اضافہ بھی ہوا جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور نئی باڈی سے امید کرتے ہیں کہ وہ لایئرز ویلفیئر کونسل کے گلدستے میں نئے دوستوں کے اضافے کے ساتھ ساتھ ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی جدوجہد کریں گے،اس موقع پر نومنتخب صدرزاہد محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاء اللہ اپنی کابینہ کے ساتھ مل کرلائرز ویلفیئر کونسل کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں تمام کاوشوں کو بروئے کا ر لائوں گا،اجلاس سے سرپرست اعلیٰ راناارشد محمود خان،سابق صدر اجمل سہیل چاچڑ ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری آصف محمود چوہدری ودیگر نے بھی خطاب کیا،اجلاس میں رانا محمود جلال الحق ،منظور حسین ،رانا فراز احمد ،رئیس عبدالکریم چاچڑ،میاں احسن ندیم ،جام عبدالجبار،اویس مسعود احمد،جہانزیب خان،جام فرہاد،محمد ثاقب باری،رانا ریحان احمد،محمد واجد چانڈیہ ،سید داون جیلانی ،حسن ستار،میاں ندیم ،محمد وقاص اشرف مہاندرہ ،شوکت حسین وارثی،محمد عثمان ،شیر جہاں،محمد اسد ،محمد علی،محمد جہانگیر،رانا زواراحمد،رانا حیدر علی ،جام ظہیرحمزہ ،شیخ ظفر اسلام ،محمد اجمل ملک ،محمد رئوف سومرو،مرزا سلیم ،مرزا سلمان ،محمد عرفان سومرو،رانا عاطف،عاکف صدیقی،اقبال حسین ،میاں نور احمد ،آغا عامر کورائی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔