بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ باڑیز کی ٹیم نے جیت لی

اتوار 19 مارچ 2017 20:10

لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2017ئ باڑیز کی ٹیم نے جیت لی ۔ فائنل میں نیوایج /ماسٹر پینٹس کو 11-8 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل سنسنی خیز رہا۔

میچ دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل صادق علی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ہیڈ آف ویلتھ بینک مینجمنٹ بینک الفلاح اور پریمئر بینکنگ سید محسن علی شاہ، مارکیٹنگ اینڈ ایکٹویشن مینجر عثمان قیصر،برانڈ مینجر مہوش جاوید، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عمر صادق، اعظم حیات نون، عمر نیازی، ثاقب خاکوانی، آ غا نجیب اور فیملیز کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے چکر سے ہی باڑیز کی ٹیم نے سبقت حاصل کرلی۔ تیسرے چکر میں باڑیز کی ٹیم سے چار مسلسل گول کرکے نیوایج/ماسٹر پینٹس پر سبقت حاصل کرلی جو آخرتک رہی۔ خوان کروز لوساڈا نے چوتھے اور پانچویں چکر میں بہت کوشش کی اور خوبصورت گول بھی سکور کیے مگر اپنی ٹیم کو نہ جتوا سکے۔ باڑیز کی ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کا سب سے بڑا پولو ایونٹ جیت لیا۔

باڑیز کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چھ جبکہ حمزہ مواز خان نے چار جبکہ جارج میرک نے ایک گول سکور کیا۔ نیوایج ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے پانچ جبکہ حسام علی حیدر نے تین گول سکور کیے۔ ادھر سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس (بلیک) نے راوی آٹو کو 6-5 سے ہرا کر سب سڈر ی فائنل جیت لیا۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :