پاکستان کی بقاء وسا لمیت اور پیپلزپارٹی لازم وملزوم ہے، پیپلزپارٹی نے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور آئندہ بھی اس ملک کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیں گے، دہشتگردی کے خلاف اس وقت صرف پیپلزپارٹی ہی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،2013کے الیکشن میں عوام سے جھوٹے وعدوں اور دلفریب تبدیلی کے نعروں پر ووٹ لے گیا جو کہ جھوٹ ثابت ہوگئے ،اس ملک میں اگر کسی کے پاس نوجوان قیادت ہے تو وہ بلاول بھٹو زادری کی شکل میں پیپلزپارٹی کے پاس ہے

پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا انتخابی جلسے سے خطاب

اتوار 19 مارچ 2017 19:51

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء وسا لمیت اور پیپلزپارٹی لازم وملزوم ہے کیونکہ پیپلزپارٹی نے اس ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور آئندہ بھی اس ملک کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیں گے دہشتگردی کے خلاف اس وقت صرف پیپلزپارٹی ہی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے 2013کے الیکشن میں عوام سے جھوٹے وعدوں اور دلفریب تبدیلی کے نعروں پر ووٹ لے گیا جو کہ جھوٹ ثابت ہوگئے اس ملک میں اگر کسی کے پاس نوجوان قیادت ہے تو وہ بلاول بھٹو زادری کی شکل میں پیپلزپارٹی کے پاس ہے ان خیالات کااظہار سینیٹر روبینہ خالد نے نوشہرہ رسالپور میں کینٹ بورڈ وارڈ نمبر ون کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہی تھی انتخابی جلسے سے پشاورڈویژن کے صدر اور سابقہ صوبائی وزیر لیاقت شباب، شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کی صدر نگہت اورکزئی، جنرل سیکرٹری شازیہ طہماش ، بہرمند تنگی اور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون کے امیدوار محمداسلام نے بھی خطاب کیا سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی سیاست کی ہے اس ملک کے غریب عوام کیلئے شہیدذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیربھٹو نے امر کے سامنے سرجھکانے کی بجائے اپنے ملک کی خاطر تختہ دار پر چڑھ کر اور شہادتیں قبول کی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 2018کے الیکشن میں پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی اور خصوصاً خیبرپختونخوا سے سونامی کا جنازہ نکال دیں گے اس صوبے میں تبدیلی پیپلزپارٹی ہی لائے گی انہوں نے کہا کہ سوات اپریشن کے دوران پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں متاثرین کی بھرپور خدمت کرکے تین ماہ کے اندراندر باعزت طورپر اپنے گھروں بجھوائے جبکہ فاٹا کے متاثرین ابھی تک در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں مفاد پرستوں کیلئے کوئی جگہ نہیں پیپلزپارٹی کے خلاف مفاد پرست پارٹی کے خلاف مہم چلارہے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ ہم پر کرپشن کے الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکے کیونکہ ہمارے دور حکومت میں روزگار اور کاروبار جاری وساری رہتی ہے جبکہ موجودہ دور حکومت میں نہ روزگار ہے اور نہ کاروبار۔