نوشہروفیروز میں بجلی کا طویل بریک ڈائو`ن 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن کر دی

اتوار 19 مارچ 2017 19:41

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) نوشہروفیروز اور گرد و نواح میں بجلی کا طویل بریک ڈائون 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز اور سیپکو سب ڈویژن محراب پور میں بجلی کی 16 گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث قیمتی برقی سامان ناکارہ ہونے اور اوور ریڈنگ کے خلاف انجمن تحفظ صارفین اور دی نیٹ ورک اور تاجر سڑک پر نکل آئے ، علی علی PCO سے لے کر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر انجمن تحفظ صارفین کے عامر حسن دی نیٹ ورک کے دامن ادیب تاجر شہری اتحاد کے مولا بخش تھیبو شہری ایکشن کمیٹی کے بدرالدین سومرو اور دیگر نے کہا کہ محراب پور سیپکو اور گرڈ اسٹیشن نے شہریوں کا جینا اجیرن کررکھا ہے 24 گھنٹے میں صرف 6 یا 8 گھنٹے لائٹ میسر ہوتی ہے جبکہ ان گھنٹوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیپکو محراب پور اور گریڈ اسٹیشن کا عملہ بجلی بہران کا ذمیدار ہے لائن لائنسز پورا کرنے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کے قیمتی آلات ناکارہ ہوگئے ہیں انہوں نے وزیر پانی اور بجلی اور سیپکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے ہمیں اس عذاب سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :