موسم کی تبدیلی کے ساتھ سپیکو انتظامیہ نے لوڈشیڈنگ دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا ‘معمولات زندگی متاثر ‘ شہری پریشان

اتوار 19 مارچ 2017 19:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ سپیکو انتظامیہ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا معمولات زندگی متاثر ، شہری پریشان ، تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ سکھر الیکٹر ک پاور سپلائی کمپنی سیپکو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ کردیا تجارتی و رہائشی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کرکے رکھ دیا اتوار کے روز مہران مرکز ، گھنٹہ گھر ، پان منڈی ، غریب آباد ، نیم کی چاڑی ، شہید گنج ، نصرت کالونی نمبر پانچ ، آوٹر سنگل ، اولیاء مسجد، قریشی روڈ ، بھوسہ لائن ، نمائش چوکی، نیو پنڈ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑا شہریوں نے سب ڈویژن پرانا سکھر ، روہڑی کے افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سب ڈویژن پرانا سکھر کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ابھی تو موسم گرما کی ابتدا ہے سیپکو نے گھنٹوں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے شدید گرمی میں شہری بجلی کو تر س جائیں گے شہریوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :