پیپلزہاکی اسٹیڈیم میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید رانی وومین ہاکی گولڈ کپ کا انعقاد

اتوار 19 مارچ 2017 19:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پیپلزہاکی اسٹیڈیم میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید رانی وومین ہاکی گولڈ کپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں سندھ بھر کی مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی وومین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں وومین ٹورنامنٹ کے لئے دو روزہ ٹرائل سلیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹرائل کیمپ میں کراچی سے آنے والی سلیکشن ٹیم میں ارم بخاری، رمضان جمالی، عارف محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔ٹرائل کیمپ دو دن تک جاری رہا، جس میں 60سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹرائل میں بہتر کھیل پیش کرنے والی وومین کھلاڑیوں کا چنائو کرلیا گیا ہے۔ ارم بخاری کا کہنا ہے کہ انتہائی خوشی بات ہے کہ سند کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں صوبے بھر کی وومین ٹیموں کا گولڈ کپ منعقد کیا جارہا ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور خواتین کا اس کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انتہائی خوشی کی بات ہے، گولڈ کپ آج سے شروع ہوکر26مارچ تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

جس کے سرپرست اعلیٰ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ہیں اور ان ہی کی کاوشوں سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کی نگرانی سمیت ٹورنامنٹ کو بہتر انداز سے منعقد کرنے کے لئے رکن سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، ڈی سی سکھر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس ٹورنامنٹ کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 26مارچ کو بھرپو رطریقے سے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :