عبداللہ جان کا اغوا تعلیم پر حملہ ہے ‘مذمت کرتے ہیں ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن

اتوار 19 مارچ 2017 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کا اغوا تعلیم پر حملہ کے مترادف ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔حکومت ان کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے ۔اساتذہ ملک دشمن عناصر کے نظریات کو شکست دینے میں کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

وہ سینئرایجوکیشنل ا سٹاف ایسوسی ایشن(سیسا)سے خطاب کر رہے تھے شرکاء میں صدر حاجی عبدالغفار کدیزی ، سینئر وائس پریزیڈنٹ حاجی محمد قاسم کاکڑ، مرکزی رہنماء محمد اکرم وردگ ، کوئٹہ ڈویژن کے صدرتعوذ خان خروٹی ضلع کوئٹہ کے رہنماوئوں ، محمد اسلم بازئی، صالح محمد بڑیچ و دیگر نے اپنے بیان میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کا اغوا تعلیم پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ملک اور معاشرے کے دشمنوں کے اس مذموم اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ان کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے اساتذہ کوملک دشمن عناصر کے نظریات کو شکست دینے میں کردار ادا کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ متشددانہ تعلیمات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کی تعلیمات کو فروغ دیں ۔

متعلقہ عنوان :