پڑھے گا لسبیلہ تو بڑھے گا لسبیلہ الائنس کے زیراہتمام سائنس ،ریاضی میلے کا انعقاد

اتوار 19 مارچ 2017 19:40

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پڑھے گا لسبیلہ تو بڑھے گا لسبیلہ الائنس کے زیراہتمام حب میں سائنس اور ریاضی میلے کا انعقاد ،سائنسی نمائیش،مصوری ،مکالمہ اور رپورٹ کی پریزٹریشن کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل ،ڈپٹی ڈسرکٹ ایجوکیشن آفیسر رفیق بلوچ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل تنویر کوثر ، وانگ کے عبدالعزیر رونجھو ،الف اعلان کے خلیل رونجھو ،این ار ایس پی کے فواد رونجھو ،ٹی دیلیو ایف اشفاق بلوچ و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بہتری پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں جس میں الف اعلان ،این ار ایس پی ،ادارہ تعلیمی و آگاہی اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے پڑھے گا لسبیلہ تو بڑھے گا لسبیلہ الائنس کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حب میں زنگارنگ سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں حب کے مختلف اسکولوں کے طالبات کی طرف سے سائنسی ماڈل اور سانئسی اشیاء پر مشتمل اسٹال لگائے گے تھے اس موقع پر الف اعلان کی طرف سے جاری کردہ سائنس اور ریاضی کے معیار پر بنائی گی رپورٹ کی پریزٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں الف اعلان کے خلیل رونجھو نے سائنس اور ریاضی افادیت اور اس کے معیار اور اس کی بہتری کی گنجائشوں و روڈ میپ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر سائنسی نمائش کا ایڈیشنل کمشنرلسبیلہ طارق جاوید مینگل ،رفیق بلوج ،عثمان کوہ بلوچ،تنویرکوثر و دیگر نے فتہ کا ٹ کے افتتا ع کیا نمائش میں شرکاء کو اسکول کی طالبات کی طرف سے سائنسی اسٹال کے حوالے سے بریفنگ دی گی تقریب میں اسکول کی طالبات کی طرف سے مصوری کی گئی جس میں سائنس فنکشن پر مبنی تصورات کی تصویر کشی کی گی تھی،تقریب میں لگائے گے پیغام بورڈ میں شرکاء نے لسبیلہ میں سائنس اور ریاضی کی بہتری کے لیے تحاویز پیش کی تقریب میں ایک مکالمہ کا انعقاد کیا گیا جس کو فیس بک کے ذریعے لائیو پیش کیا گیا جس میںماہر تعلیم عبداالعزیز ،محمد احسان موندرہ ،طارق مینگل ،تنویر کوثر ،رفیق بلوچ اور مبرین نور نے حصہ لیا اس موقع پر شرکاء نے کہاکہ لسبیلہ میں سائنس اور ریاضی کے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے جس کو فوری حل کی ضرورت ہے لسبیلہ بھر کے اسکولوں میں سانئس روم سائنس لیبارٹریز اور سائنس ٹیچرز کی شدید کمی ہے اساتذہ کے لیے ٹریننگ کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے محکمہ تعلیم فوری طور پر سائنس اور ریاضی کی ترقی کے لیے اقدامات کریں اور ان مضامین کی ترقی کے لیے ڈسٹرکٹ اتھارٹی میٹنگ میں فیصلے کیے جاہیں تاکہ لسبیلہ میں سائنس اور ریاضی کے میدان میں انسانی وسائل کو فروغ دیا جائے ،تقریب میں مقریرین نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں حکومت بلوچستان کے کچھ اقدامات حوصلہ مند ہیں ،ریاضی اور سائنس کی اسسمنٹ کے نظام کو موثر ہونے کی ضرروت ہے اور طلبہ میں کیرئر کونسلنگ کی بھی ضرورت ہے ،تقریب میں پی ٹی ایس ایم سی کے چیئرمین غلام سرور رونجھو ، طالب علم رہنما فرید دلاری ، پاکستان ریڈینگ پروجیکٹ کے مظہرحسن ، نور پبلک اسکول کے عزیر بلوچ، دی حب اکیڈمی کے بشیر جمالی ،ہیڈمسٹریسن سلمہ نثار ،،عظمہ جبیب ،سعدیہ قادر ،شازیہ حمید ،سمیت میڈیااور سول سوسائٹی کے رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔