وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات کا سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

بڑی تعداد میں شہریوں نے وفاقی و صوبائی وزراء کو مختلف محکموں کے متعلقہ شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا،شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری

اتوار 19 مارچ 2017 19:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے آج پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پر شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھیں جنھوں نے وفاقی و صوبائی وزراء کو مختلف محکموں کے متعلقہ شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی و صوبائی وزراء نے ان کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری افسران عوام کے مسائل پر توجہ دیں اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتے ۔

انہوں نے سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے مکمل طور پر فعال ہوچکے ہیں جس سے عوام کے بہت سے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے مسلم لیگی کارکن رضوان بٹ کو پارٹی کا سٹی جائنٹ سیکرٹری بننے کا نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کیلئے اسی طرح کام کرتے رہے ہیں اور پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے مستحقین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے گئے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ذوالفقار غوری، میئر توحید اختر چودھری، محمود الحسن بابر خاں ،ضلعی چیئرمین بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون،میاں اشفاق احمد، کاشف نیاز بٹ، محمدفاروق گھمن ، مہر خرم ، نصرت جمشید ملک ، بلقیس رانی اور مرزا محمد اکرام کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :