پاناما کیس کا فیصلہ 31مارچ تک آجائے گا‘ منظور وسان کا نیا خواب

اتوار 19 مارچ 2017 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ 31مارچ تک پاناما کیس کا فیصلہ آ جائے گا ،فاروق ستار کی گرفتاری کے پیچھے سندھ حکومت کا ہاتھ نہیں ، جس کا ہے جلد سامنے آجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئتے کیا۔

(جاری ہے)

منظور وسا ن نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تیسری باربھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی اوروفاق اورپنجاب میں بھی پیپلزپارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان کاسیاسی مستقبل اچھا نظرنہیں آرہا ہے۔