شرجیل کوبچانا ہوتا توکراچی آنے کا کہتے، مرادعلی شاہ

اتوار 19 مارچ 2017 19:20

شرجیل کوبچانا ہوتا توکراچی آنے کا کہتے، مرادعلی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کو بچانا ہوتا تو انہیں کراچی میں اترنے کا کہتے ،فاروق ستار بھی سابق صوبائی وزیر کی طرح ضمانت لے لیں یا پھر عدالت میں پیش ہوں۔

(جاری ہے)

اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ملک سے جلا وطن رہنے والے شرجیل میمن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتاری اور رہائی پر خیر پور میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اطلاع ہے شرجیل میمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، سابق صوبائی وزیر کل ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کے حوالے سے کہاکہ فاروق ستارعدالتی احکامات کی پاسداری کریں،وہ بھی شرجیل میمن کی طرح ضمانت لے لیں یا پھر عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ،کوئی بھی اس میں آسکتا ہے۔