قوم کو اپنے حقوق کیلئے متحد ہونا پڑیگاجب تک ہم آپسی اختلافات و رنجشیں بھلا کر ایک نہیں ہوتے جب تک ترقی یا اپنے حقوق حاصل نہیں کر پائینگے ‘ہم نے ووٹ دیکر ایسے نمائندگان چنے ہیں جن کو صرف اپنا خیال ہے ‘عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی کو کوئی فکر نہیں سکھر میں کھوسہ برادری کے معززین کیساتھ ہونے والی پولیس گردی کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی پنجاب کے سابق گورنر کھوسہ برادری کے چیف سردار ذوالفقار کھوسہ کا کھوسہ برادری کے منعقد ہ ملکی کنونشن سے خطاب

اتوار 19 مارچ 2017 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پنجاب کے سابق گورنر کھوسہ برادری کے چیف سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے حقوق کیلئے متحد ہونا پڑیگاجب تک ہم آپسی اختلافات و رنجشیں بھلا کر ایک نہیں ہوتے جب تک ترقی یا اپنے حقوق حاصل نہیں کر پائینگے ہم نے ووٹ دیکر ایسے نمائندگان چنے ہیں جن کو صرف اپنا خیال ہے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی کو کوئی فکر نہیں سکھر میں کھوسہ برادری کے معززین کیساتھ ہونے والی پولیس گردی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے علاقے ڈریھا میں کھوسہ برادری کے منعقد ملکی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں ایم پی اے میر نثار احمد خان کھوسہ ، ایم این اے میر نصیر خان کھوسہ سمیت کھوسہ برادری کی اہم شخصیات حاجی امان اللہ کھوسہ ، حاجی ممتاز خان کھوسہ ، احمد کھوسہ ، جاوید کھوسہ ، عبدالغنی کھوسہ سمیت کھوسہ برادری کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی کنونشن میں کھوسہ برادری نے متفقہ طور پر سکھر پولیس کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا عزم بھی کیا بعد ازیں پنجاب کے سابق گورنر کھوسہ برادری کے چیف سردار ذوالفقار کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ رکھی ہے حکمران شروع میں دعوے تو کرتے ہیں مگر وہ دعویٰ بعد میں کہی نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے صوبہ سندھ کی حالت زار دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا ہے لاہور میں اربوں روپوں کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں لیکن ملک کے دیگر صوبوں میں ترقیاتی کام کہی نظر نہیں آتے سندھ کے لوگوں کو اپنی اور سندھ کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا تب ہی ان کا او رانکے صوبے کا بھلا ہوگا ملک کی سرحدمحفوظ ہاتھوں میں ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کا کردار قابل ستائش ہے سکھر میں کھوسہ برادری کیساتھ پولیس کی غنڈی گردی اور زیادتیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت انتظامیہ سے بات کرینگے کہ انکے شہر میں کھوسہ برادری کے افراد کیساتھ زیادتیاں کیوں ہوئی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا دورہ سندھ سیاسی نہیںاپنے قوم کے لوگوں سے ملنا ہے تاکہ ان میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو اور متحد ہو کر اپنے حقوق کیلئے جنگ لڑنے کا جذبہ پیدا ہو سکے ۔