افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی طالبان گروپوں کے مابین لڑائی ،ْچار کمانڈروں کے مارے جانے کی اطلاعات

اتوار 19 مارچ 2017 19:10

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی طالبان گروپوں کے مابین لڑائی ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) افغانستان کے صوبے پکتیکا علاقہ لمن میں پاکستانی طالبان گروپوں کے مابین لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے چار کمانڈروں کے مارے جانے اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق لڑائی شہر یار محسود گروپ سجنا محسود گروپ کے درمیان واقعہ ہوئی لڑائی جس میں شہر یار محسود گروپ کے کمانڈر عقابی محسود کے مارے جانے اور دو کمانڈروں حضرت اللہ محسود عرف تورہ شپہ اور عبداللہ محسود کے زخمی ہونے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں حضرت اللہ محسود عرف تورہ شپہ آپریشن ضرب عضب سے پہلے شمالی وزیرستان میر علی میں تورہ شپہ کے نام سے بنائے گئے گروپ کے سربراہ اور مبینہ بھتہ خور بھی ہے اسی طرح سجنا محسود گروپ کے تین ساتھی بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیںدونوں گروپوں کے مابین بہت عرصہ سے اختلافات چلے آ رہے تھے اور ایک دو دفعہ پہلے بھی لڑائی ہوئی ہے ۔