لاڑکانہ میں چوتھا شہید محترمہ بینظیر بھٹو فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

اتوار 19 مارچ 2017 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) لاڑکانہ شہر کے لاہوری محلہ ہائی اسکول میں یونین کمیٹی 8 کے وائس چیئرمین سرائی سرفراز علی کھوکھر اور گدا حسین سومرو کی جانب سے چوتھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو فری میڈیکل کیمپ لگائی گئی جس میں ہیپاٹائٹس بی، سی، شگر سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ٹی بی، جلد، بچوں اور زنانہ بیماریوں کے ماہر مرد و خواتین ڈاکٹروں نے کیمپ میں آنے والے مرد، خواتین اور بچوں کا معائنہ کرکے انہیں ادویات بھی فراہم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرائی سرفراز علی کھوکھر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملکی جمہوریت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس کے نام سے گذشتہ چار سالوں سے اس کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور آئندہ سال بھی کیمپ کا انعقاد کرکے غریب شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :