وزیراعلیٰ پنجاب کا بھکر کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اتوار 19 مارچ 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھکر کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔