وزیر اعلیٰ پنجاب کا قومی اتھلیٹ نادیہ نذیر اور ان کے بیٹے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پراظہارافسوس

اتوار 19 مارچ 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی اتھلیٹ نادیہ نذیر اور ان کے بیٹے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نادیہ نذیر نے سیف گیمز ،ایشین گیمز اور اسلامک گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد میڈلز اپنے نام کر کے ملک وقوم کا نام روشن کیا اور وہ ایک بہترین اتھلیٹ تھیں۔