سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی ملاقات

سندھ حکومت نے 9سالوں میں تھر پارکر ضلع کی ترقی کے لیے خصوصی مراعات اور فنڈز جاری کئے ہیں، آصف علی زرداری تھر پارکر کے نوجوانوں کو معیاری ہنراور جدید تعلیم کے علاوہ ایگریکلچر , لائیواسٹاک اور جنگلات کے شعبے میں ریسرچ کے لیے تھر ایریڈ یونیورسٹی قائم کی جائے، کھٹومل

اتوار 19 مارچ 2017 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) سابق صدر پاکستان اور پی پی پی پی کے صدر جناب آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے ملاقات کی اور محکمہ کی کارکردگی اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر جناب آصف علی زرداری سے درخواست کی کہ تھر پارکر کے نوجوانوں کو معیاری ہنراور جدید تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ ایگریکلچر , لائیواسٹاک اور جنگلات کے شعبے میں ریسرچ کے لیے تھر ایریڈ یونیورسٹی قائم کی جائی. جس پرسابق صدر پاکستان آصف زرداری نے حکومت سندھ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سابق صدر پاکستان نے تھر پارکر میں سولر کے زریعے چلنے والی کاٹیج انڈسٹری کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ مقامی افراد کو روزگار کے بہتر مواقع ان کی دہلیز پر میسر کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 9سالوں میں تھر پارکر ضلع کی ترقی کے لیے خصوصی مراعات اور فنڈز جاری کئے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر کھٹومل جیون نے اقلیتی برادری کے لیے جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ محکمہ اقلیتی امور کے تحت ضرورتمندوں , مستحقین, بزرگوں , معزورو اور بیوائوں کو طبی امداد اور مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے جبکہ ذہین اور ضرورتمند طلبہ و طالبات کو میرٹ پر تعلیمی اسکالرشپ بھی فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ اقلیتی براداری کی عبادت گاہوں کی تزین و آرائش ,تعمیر و ترقی اور ان کو مزید محفوظ بنانے کے لیے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔