بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کی اسامیاں اثررسوخ اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی جا رہی ہیں ہیں ،کامریڈ نصیر بلوچ

اتوار 19 مارچ 2017 18:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کامریڈ نصیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کی اسامیاں اثررسوخ اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کئے جارہے ہیں اور این ٹی ایس کے زریعے ٹیسٹ ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں محکمہ تعلیم اور دیگر زمہ داراں نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کامریڈ نصیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پروجیکٹ تعلیم عام کرنے کی بجائے چند بااثر لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہوچکی ہے اسکولوں کی منظوری سے لیکر ٹیچرز کی تعیناتی تک اقربا پروری اور بدنیتی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے حقدار اور میرٹ پر اترنے والوں کی حق تلفی ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ بھی ایک مذاق بنادیا گیا ہے اس کے زریعے ٹیسٹ میں بے قاعدگیاں سامنے ارہی ہیں ایسے امیدوار کامیاب ہورہے جن کی اہلیت مشکوک ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حالیہ ٹیسٹ کے نتائج کو منسوخ قرار دے کر اسکولوں کی میرٹ پر منظوری کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید ااحتجاج کریں گے مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ لوگ اپنی بچوں اور بچیوں کو بھاری اخراجات کے عوض اس لیے نہیں پڑھاتی ہیں کہ ان کی صلاحیتوں کے اگے رکاوٹ ڈال کر نااہل افراد کو اثررسوخ کی بنیاد پر سلکیٹ کیا جائے

متعلقہ عنوان :