مکران کے تاریخی جلسے میں وزیراعظم نے علاقے کی ترقی کے لیے اہم اعلانات کئے ،آغا شاہ حسین

سیاست کا مقصد عوام کو روزگار کی فراہمی اور علاقے کی خوشحالی ہے، پنجگور کی تعمیر وترقی کیلئے جہدوجہد جاری رکھیں گے، صدر مسلم لیگ پنجگور

اتوار 19 مارچ 2017 18:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) مسلم لیگ پنجگور کے صدر آغا شاہ حسین جنرل سکریٹری اشرف ساگر نے کہا کہ مکران کے تاریخی جلسے میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مکران کی ترقی کے لیے اہم اعلانات کیئے اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پنجگور گچک اوارن اور ایران بارڈر چیدگی روڑ کی منظوری اور بجلی کے بلوں کی معافی اور مسقط ارمی میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو جلد بھیجنے سے متعلق وزیراعظم کو اگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے ہمیں مکمل یقین دہانی کرایا جس پر ہم نہ صرف وزیراعظم کے مشکور ہیں بلکہ وزیراعلی بلوچستان اور رکن قومی اسمبلی جنرل قادر کے بھی مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران نائب صدر سعید موسی یوتھ ونگ کے صدر کامریڈ نصیر ملنگ جان زاکر شاہ حاجی خلیل کریم جان اور یحیی بلوچ بھی موجود تھے مسلم لیگی رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ پنجگور کی تعمیر وترقی وخوشحالی کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی اور سیاست کا مقصد عوام کو روزگار کی فراہمی اور علاقے کی خوشحالی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خصوصا پنجگور میں بجلی کی فراہمی پینے کے صاف پانی پاسپورٹ افس اور پروم میں بجلی کا مسلہ حل کرکے تاریخی کارنامے سرانجام دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور شہر کی ترقی کے لیے 20 کروڑ روپے وزیراعلی بلوچستان نے فراہم کیے ہیں جو مختلف مدوں میں استعمال ہونگے جن میں اسٹریٹ لائیٹس پارک سڑکوں کی چوڑائی کے منصوبے شامل ہیں مسلم لیگی رہنماوں نے کہا کہ پنجگور میں مسلم لیگ نے عملی کام کرکے دکھا دیا ہے مسقط ارمی میں جو نوجوان بھرتی ہوئے ہیں ان کا مسلہ بھی جلد حل کیا جائے گا اور بجلی کے بلوں کا معاملے سے بھی وزیراعظم کو اگاہ کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پنجگور کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف کا کام منظور ہوسکیں اور ڈگری کالج میں اڈیٹوئریم کی تعمیر وزیراعلی پیکج سے جلد شروع ہوگا انہوں نے پنجگور کے عوام پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ کی قیادت کے ہاتھ مظبوط کریں تاکہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے

متعلقہ عنوان :