وکلاء کا معاشرے میں نمایاں کردار ، محنت سے لوگوں کو بروقت انصاف ملتا ہے ،میر شعیب نوشیروانی

خاران وکلاء نے ہمیشہ علاقے کی ترقی و خوشحالی امن وامان کی بحالی اور لوگوںکی دادرسی میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ،سابق صوبائی وزیر

اتوار 19 مارچ 2017 18:10

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء)سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وکلاء کا معاشرے میں نمایاں کردار ہے ان کی محنت سے لوگوں کو بروقت انصاف ملتا ہے سانحہ آٹھ اگست میں ناموار وکلاء اور قیادت کو ہم سے جُدا کیا گیا جن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران ڈسٹرکٹ بار روم کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سادت ایڈوکیٹ وقار احمد حبیبی نے حاصل کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ اشفاق احمد سیاپاد،ایڈوکیٹ لیاقت علی ملنگزئی،ایڈوکیٹ ظہور احمد بلوچ نے خطاب کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر خاران قادر بخش پرکانی سمیت وکلاء و معتبرین موجود تھے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران بار وکلاء کا علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی میں وکلاء کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ آٹھ اگست میں بلوچستان کے ناموار وکلاء ،پروفیشنل پینل کے قائد ایڈوکیٹ باز محمد کاکڑ اور دیگر قیادت کو عوام اور وکلاء سے ہمیشہ کیلئے جُدا کیا گیا جن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ انشاء اللہ میرا اورمیرے والد رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی کا ہمیشہ تعاون رئیگا انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں خاران وکلاء نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اس موقع پر میر شعیب نوشیروانی نے خاران ڈسٹرکٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ اشفاق احمد سیاپاد ،جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ نظام الدین سیاپاد کو وکلاء چیمبرز کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ اشفاق احمد سیاپاد نے میر شعیب نوشیروانی کا وکلاء کی چیمبرز کی تعمیر میں دس لاکھ روپے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خاران وکلاء نے ہمیشہ علاقے کی ترقی و خوشحالی امن وامان کی بحالی اور لوگوںکی دادرسی میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے