عدلیہ سےدرخواست ہےکہ کرپشن ثابت ہوتوپھانسی پرچڑھادو،شرجیل میمن

بغیرنوٹیفکیشن کےنام ای سی ایل میں ڈالاگیا،نیب صرف پیپلزپارٹی اورسندھ کیلئےبنائی گئی ہے؟وزیراعظم اور اس کی فیملی کانام بھی ای سی ایل میں ڈالاجائے،نیب اہلکاروں نے سادہ لباس میں اغواکاروں کی طرح گرفتارکیا۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مارچ 2017 17:42

عدلیہ سےدرخواست ہےکہ کرپشن ثابت ہوتوپھانسی پرچڑھادو،شرجیل میمن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2017ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کرپشن ثابت ہوجائے توعدلیہ پھانسی پرچڑھادے،عدالت سے درخواست کی ہے کہ اپنے خلاف کیسزکاسامناکرناچاہتاہوں،مجھے عدلیہ پرپورااعتمادہے،ایک چینل نے میرے گھرسے 2ارب برآمدگی کی غلط خبرچلائی،اگریہ پیسے پکڑے گئے ہیں توپھرکہاں ہیں؟انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرزنے مجھے بیرون ملک علاج کیلئے ریفرکیا۔

اگست 2015ء میں علاج کیلئے بیرون ملک گیا۔بیرون ملک میڈیکل کی بنیادپرمجھے ضمانت ملتی رہی۔میرے خلاف تمام کاروائیاں ملک سے باہرجانے کے بعدہوئیں۔میرے خلاف ریفرنس کافیصلہ 2016ء میں کیاگیا۔اگرنیب نے مجھے پکڑناتھا تومجھے پاکستان میں ہی پکڑلیتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دوقوانین کیوں ہیں؟نیب صرف پیپلزپارٹی اور سندھ کیلئے بنائی گئی ہے؟وزیراعظم اور اس کی فیملی کانام بھی ای سی ایل میں ڈالاجائے۔

لیکن نوازشریف کی پریس کانفرنس کے بعدنیب نے کاروائیاں کیوں بندکردیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب ایئرپورٹ پراتراتوسادہ لباس میں بغیرتعارف کروائے گئے مجھے ایک گاڑی میں بٹھایاگیا،پھردوسری گاڑی میں بٹھایاگیاجبکہ تعارف نہیں کروایا۔میں اس عمل کواغواء کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام پرسندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ای سی ایل میں میرانام بغیرنوٹیفیکیشن کے ڈالاگیا۔

متعلقہ عنوان :