چونیاں ،ْشہر کے تمام دا خلی اور خا رجی را ستو ں کے علا وہ تمام ما رکیٹوں اور با زاروں میں کیمرے لگا کر کنٹرول روم قا ئم کیا جا ئے گا

اتوار 19 مارچ 2017 17:31

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء)شہر کے تمام دا خلی اور خا رجی را ستو ں کے علا وہ تمام ما رکیٹوں اور با زاروں میں کیمرے لگا کر کنٹرول روم قا ئم کیا جا ئے گا تا کہ تاجروں اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کاا ظہار ڈی ایس پی سرکل پتو کی نصر اللہ خاں نیا زی نے ڈی ایس پی آفس پتو کی میں مرکزی انجمن تاجران پتو کی کے زیر اہتمام سیکو رٹی کے حوالے سے منعقدہ خصو صی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ تاجروں کے جان وما ل کے تحفظ چوری اور ڈکیتی کی وا ردتوں کی روک تھام کے لئے تاجر برادری سے مل کر ہنگا می بنیا دوں پر خصو صی اقدمات کیے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی نا صر رضوی کی ہدایت پر پتو کی شہر کو سیف سٹی بنانے کے لئے تمام وسا ئل برو ئے کا رلا ئے جا ئیں گے اس سلسلہ میں تاجروں سے ملکر لا ئحہ عمل مرتب کر کے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے انھوںنے کہا کہ تاجروں کے تعاون سے اس منصو بہ کو پا یا تکمیل تک پہنچایا جا ئے گا مرکزی انجمن تاجران پتو کی کے صدر رانا ممتا ز علی خاں نے ما رکیٹیوں اور با زا روں میں جدید کیمرے لگانے کے لئے انتظا میہ کے سا تھ بھر پور تعاون کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ایس ایچ او سٹی پتو کی حاجی محمد اکرم مرکزی انجمن تاجرا ن پتو کی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گو لڈن ، نائب صدر حاجی محمد اسلم ، جنر ل سیکر ٹری حاجی عبدالغفور بھٹی ، پریس کلب پتو کی کے صدرتنویر اسلم خاں اور جنر ل سیکر ٹری شیخ احسن سلیم نے بھی خطاب کیا ۔