Live Updates

اصولوں کی سیاست کا دعوی کرنے والے عمران خان اب بہادری کا مظاہرہ کریں،ضیاء اللہ آفریدی

الزامات کی تحقیقات تک سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر سے استعفیٰ لیں ،ْسابق وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی پریس کانفرنس

اتوار 19 مارچ 2017 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی نے کہا ہے کہ اصولوں کی سیاست کا دعوی کرنے والے عمران خان اب بہادری کا مظاہرہ کریں اور الزامات کی تحقیقات تک سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر سے استعفیٰ لیں کیونکہ ایک ملزم معزز اسمبلی کا سپیکر نہیں ہوسکتا۔پشاورپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر ضیااللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپیکر اسد قیصر اب ملزم ہیں ان کو مستعفی ہو جانا چایئے سابق وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے اصول اور میرٹ کا اندازہ لگ جائے گاجب مجھ پر الزامات لگے تو میری پارٹی میری رکنیت ختم کردی تھی اور مجھے وزارت سے بھی فارغ کر دیا تھا۔

ضیااللہ آفریدی کے مطابق احتساب کمیشن میں سپیکر کے خلاف درخواستیں موجود ہیں مگروزیر اعلی اور سپیکر اسد قیصر نے مک مکا کرکے احتساب کمیشن میں اپنے خلاف کیسز دبا دیئے تھے اب اسپیکر کے خلاف احتساب کمیشن کیوں خاموش ہے احتساب کمیشن آزاد کمیشن نہیں بلکہ ڈرامہ کمیشن ہے اسمبلی میں لفٹ تک موجود نہیںاور سپیکر صاحب نے سینکڑوں ملازمین بھرتی کر لیئے ویٹرز کو لاکر اسمبلی میں سپیشل سیکریٹری بنا دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان فی الفور سپیکر سے استعفیٰ طلب کریں،کیونکہ اسدقیصر پر کرپشن کے الزامات لگ گئے ہیں کیونکہ مجھ پر جب الزامات لگائے گئے تومجھے وزارت سے برطرف کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات