سوئی گیس پورے میرپور شہر کے لوگوں کو بلا تحیص فرائم کی جائے ‘تاجر برادری کو بزنس کر نے کے لیے سب سے اہم جو کاروباری ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کا تقریب سے خطاب

اتوار 19 مارچ 2017 17:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ سوئی گیس پورے میرپور شہر کے لوگوں کو بلا تحیص فرائم کی جائے ۔تاجر برادری کو بزنس کر نے کے لیے سب سے اہم جو کاروباری ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔وہ بجلی اور سوئی گیس میں بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے مکمل چھٹکار ہ اور سوئی گیس کی فراہمی سے ہی بزنس میں اضافہ ہو گا ۔

تارکین وطن کے شہر میرپور میں بزنس کے بے شمار مواقع تو موجود ہیں مگر تارکین وطن کے لوگ آج عدم تحفظ اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے یہاں رخ کرنے سے گھبراتے ہیں ۔تارکین وطن کے لوگوں کا ایک اہم رول ہے ۔زرے مبادلہ بھجنے کے ساتھ تارکین وطن کے لوگ یہاں آکر ایک طرف یہاں بزنس میں اضافے کا باعث بنے میں وہاں دوسری طرف لوگوں کو روز گار بھی مہیا کرتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے وطن کی محنت میں تارکین وطن سمندار پار سے آکر یہاں سرمایہ لگاتے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔حکومت تارکین وطن کے لوگوں کے ساتھ متاثر ین منگلا ڈیم کے لوگوں کے مسائل حل کرے ۔دوبار منگلا ڈیم کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ نے والوں کو اُن کا حق دیا جائے ۔تاجر برادری ملکی مشعیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔

اور تاجروں نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی روڈ سیکٹر ایف تھری پلاٹ تھری میں معروف کاروباری قدیر پلازہ اور کاروباری مرکز ماشااللہ کریانہ اینڈ جنرل سٹور کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ہمراہ سکرٹری جنرل انجمن تاجران تنویر احمد غازی ،ملک لیاقت اعوان ،چوہدری احسان الحق ،چوہدری عمران شیخ حمید الحق ،شہزاد خاکسار کے علاوہ دیگر تاجر رہنمائوں کا راجہ قدیر خان ،حاجی یونس ،حاجی محمد شفیع ،محسن الحسن ،چوہدری جاوید ،حاجی محمد حنیف مغل ،چوہدری پرویز ،راجہ طیب ،ماسٹر راجہ بنارس ،راجہ نعیم ،راجہ کاشف قدیر ،راجہ عمران ،راجہ قمر ،چوہدری محمد نعیم ،چوہدری ظہیر ،راجہ افتخار احمد کے علاوہ سیکڑوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم کا بھرپور استقبال کیا ۔

چوہدری محمد نعیم نے کاروباری پلازہ اور کاروباری مرکز کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا اور خصوصی دعا بھی فرمائی ۔اس موقع پر پلازہ کے مالک راجہ قدیر خان اور حاجی محمد یونس نے تمام مغزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :