چترال کی ثقافت پاکستان کے ثقافتی گلدستے کا ایک منفرد پُھول ہے ، انجینئرامیر مقام

اتوار 19 مارچ 2017 17:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) چترال کی ثقافت پاکستان کے ثقافتی گلدستے کا ایک ایسا منفرد پُھول ہے جس کے فن سے پیار کر نے والے تمام ا فراد معطر ہو تے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام نے راولپنڈی آ رٹس کو نسل میں چترال کے ثقافتی اورشامِ مو سیقی کے موقع پرکیا۔ اُ نھوں نے کہا کہ ہم سب پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں کہ جن کی ہدایات پر آرٹس کو نسل میں چترال کی ثقافت پر مبنی پر وگرام پیش کیا گیا۔

اُ نھوں نے چترال کی عوام کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے آ رگنائزر مہتاب علی کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔ پنجاب سے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ممبر پنجاب اسمبلی اور لبنیٰ ریحان پیرزادہ ممبر پنجاب اسمبلی بھی اِس مو قع پر مو جود تھے۔

(جاری ہے)

راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ آ ج کا یہ پروگرام بین الصو با ئی ہم آہنگی کے ضمن میں پیش کیا گیا۔

یقینا یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے تمام صوبوں میں بسنے والے ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس ہو نگے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک بہت وسیع ثقافت کا امین ہے۔ اِس مو قع پر لبنیٰ ریحان پیرزادہ ممبر پنجاب اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ فنکار کسی بھی ملک کی ثقافت کا حسین چہرہ ہو تے ہیں جو اپنی علاقائی اور ملکی ثقافتی روایات کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری دُ نیا میں بھی متعارف کروانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔اِس موقع پر وقار ریذیڈنٹ ڈائریکٹرآرٹس کونسل نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس کونسل نے ہمیشہ بلا تفریق فنکاروں کواپنی صلاحتیں اجاگرکرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :