شرجیل میمن کی واپسی نے ثابت کردیا کہ جیالا کبھی نہیں ڈرتا ، شرجیل میمن کی واپسی سے پروپیگنڈہ فیکٹری کو شکست ہوئی، امید ہے کہ شرجیل میمن کیساتھ انصاف ہوگا اور الزامات کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا

پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق سینیٹر وزیر داخلہ رحمان ملک کا بیان

اتوار 19 مارچ 2017 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق سینیٹر وزیر داخلہ رحمان ملک نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی وطن واپسی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی واپسی نے ثابت کردیا کہ جیالا کبھی نہیں ڈرتا ، شرجیل میمن کی واپسی سے پروپیگنڈہ فیکٹری کو شکست ہوئی، امید ہے کہ شرجیل میمن کیساتھ انصاف ہوگا اور الزامات کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے شرجیل میمن کی وطن واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا بہادری سے مقابلہ کرینگے، شرجیل میمن ثابت کرینگے کہ اسکے خلاف الزامات جھوٹ و سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شرجیل میمن کی واپسی نے ثابت کردیا کہ جیالا کبھی نہیں ڈرتا ہے، شرجیل میمن کے واپسی سے پروپیگنڈہ فیکٹری کو شکست ہوئی، امید ہے کہ شرجیل میمن کیساتھ انصاف ہوگا اور الزامات کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، پیپلز پارٹی انتقامی سیاست کے خلاف ہے اور ملک میں انتقامی سیاست نہیں کرنے دیگی۔(ار)

متعلقہ عنوان :