دہشتگردی کیخلاف بہترین ہتھیارمعاشی خوشحالی ہے،میجرجنرل آصف غفور

ہرپاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کامحافظ ہے،سی پیک کی سکیورٹی کیلئے15ہزارفوجی جوانوں کی خصوصی ڈویژن بنائی ہے۔ترجمان پاک فوج کی بیجنگ میں پاکستانی سفیرکےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مارچ 2017 16:57

دہشتگردی کیخلاف بہترین ہتھیارمعاشی خوشحالی ہے،میجرجنرل آصف غفور
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2017ء) : ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بہترین ہتھیارمعاشی خوشحالی ہے،ہرپاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کامحافظ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفیرمسعود خالد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے15ہزارفوجی جوانوں کی خصوصی ڈویژن بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ سی پیک کاہرپاکستانی محافظ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کررکھی ہے۔ اس موقع پرپاکستانی سفیرنے کہا کہ پاکستان میں 19 ہزار چینی باشندے مختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔جن کی سکیورٹی کیلئےحکومت پاکستان نے بہترین بندوبست کیا ہوا ہے۔