پشاور: غربت ، گھریلومسائل کے باعث ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین دوہری ملازمت کرنے پر مجبور

اتوار 19 مارچ 2017 16:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2017ء) غربت ، گھریلومسائل ،تنخواہوں میں کمی ،ایماندار ی کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین دوہری ملازمت ، اور ٹیکسی ڈرائیور کے طور پرکام کررہے ہیں ۔ بعدازاں ڈیوٹی پردو لاکھ مختلف صوبائی محکموں اورپچاس ہزار وفاقی محکموں کے ملازمین رکشہ ، ٹیکسی ،ڈرائیونگ کر نے کے ساتھ ساتھ رات کو مختلف تجارتی مراکز یا اپنا چھوٹے سطح کے دکان چلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ گریڈایک سے گریڈ چار تک صوبائی اوروفاقی محکموں کے ملازمین پرائیویٹ دفاتروں میں ملازمت کرنے کے ساتھ ساتھ نرسریوں میں بطور مالی بھی کام کررہے ہیں۔ ہسپتالوں سمیت مختلف محکموں میں کلاس فور ملازمین صبح کے اوقات کار میں سرکاری محکموں اور بعدازاں پرائیویٹ محکموں میں کام کررہے ہیں ۔ بیشتر سرکاری ملازمین جو کہ کرپشن میں ملوث نہیں ہے بعدازاں ڈیوٹی مختلف محکموں میں کر رہے ہیں ۔ غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ،زیادہ بچوں ،بچوں کی فیسوں ، بجلی ، گیس کے بلوں کے باعث سرکاری ملازمین پرائیویٹ جاب بھی کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :